کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارسے 8کلوکرسٹاربرآمد ملزم گرفتار

اوتھل : منشیات زہرقاتل ہے جو ہماری نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اوتھل پولیس کی کاروائی کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارسے 8کلوکرسٹاربرآمد، ایک ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،پکڑی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے،منشیات فروشوں واسمگلروں سے کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی،اے ایس پی،ایس ڈی پی او اوتھل بیلہ صدام حسین خاص خیلی کی پریس کانفرنس

گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی کی خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی ایک کارنمبرAEJ.026میں اعلیٰ کوالٹی کی منشیات اسمگل کی جارہی ہے جس پر ایس ایس پی لسبیلہ نے اے ایس پی اوتھل بیلہ کیپٹن(ر) صدام حسین خاصخیلی اور ایس ایچ او اوتھل ملک عبدالجبار رونجھو کی نگرانی میں حولدارمحمد رمضان،کانسٹیبل غلام علی،ہدایت اللہ شاہوک،ظفراللہ اور جمیل احمد پرمشتمل ایک پولیس پارٹی تشکیل دی جس پر انہوں نے زیر وپوائنٹ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ سخت کردی اور کوئٹہ سے آنے والی گاڑیوں کی تلاشی شروع کردی اسی اثناء میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی ایک کارکو روک کرتلاشی لی تو کمال مہارت سے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی کی آٹھ کلو کرسٹار برآمدکرکے ایک ملزم نوراحمدولد پیر جان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ اوتھل پولیس نے اوتھل شہر میں ایک اور کاروائی میں ایک ملزم نذر محمد ولد فضل محمد کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک کلو دوسوگرام چرس برآمدکرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے