جہانگیر ترین ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جوڑ توڑ کے لیے واپس آئے ہیں : رانا ثنااللہ
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نےرانا ثنا اللہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے نیب میرے خلاف انکوائری کر رہا ہے، اگر ان کے پاس میرے خلاف ایک بھی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، گزشتہ 70 سال سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ رہا۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ میرے بینک سے انہوں نے ٹرانزیکشن کرانے کی کوشش کی، انہوں نے میرے جعلی بینک اکاؤنٹ بنانے کی بھی کوشش کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین ڈیل اور پراجیکٹ کے تحت وطن واپس آئے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین ایم این ایز اور ایم پی ایز کے جوڑ توڑ کے لیے واپس آئے ہیں مگر نواز شریف کی جدوجہد اب جوڑ توڑ سے اوپر چلی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری تمام جائیداد انہوں نے فریز کی ہوئی ہے، میرے پورے خاندان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں، نئے پاکستان میں یہ احتساب ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے این ایف کی مدد سے مجھ پر منشیات کا کیس بنایا گیا، میرے بینک اکاؤنٹ فریز ہیں، مجھے کوئی ریکارڈ نہیں مل رہا۔