دارالامان میں مقیم خواتین بچوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے :بشریٰ رند
کوئٹہ:صوباٸی مشیر اطلاعات بلوچستان و چٸیرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشریٰ رند نے رکن صوباٸی اسمبلی بلوچستان محترمہ زینت شاہوانی ویمن پارلیمنٹرین کاکس بلوچستان کی ڈپٹی چٸیرپرسن کے ہمراہ کوٸٹہ بروری روڈ پر واقع دارلامان کا دورہ کیا. انہوں نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور خواتین سے درپیش مساٸل کے بارے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے ادارہ میں مقیم خواتین کو حکومتی ہدایات کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرنے اور انتظامی امور کی ادائیگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف گھریلو مسائل کے باعث اس ادارہ میں مقیم خواتین اور بچوں کی ضروریات کا خیال رکھا جاٸے ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے اور کسی بھی معاونت کے لئے فوری آگاہ کیا جائے تاکہ ان کے مسائل حل اور وہ اپنے گھروں میں جا سکیں. انچارج دارالامان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خواتین کو حکومتی ہدایات کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جبکہ انہیں بہترین ماحول کی فراہمی کے ساتھ خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت کا بھی خاص خیال رکھا جاتا ہے.