استور میں پیدا ہونے والے بچوں کا نام نواز شریف رکھا جاتا ہے، مریم نواز

گلگت:گلگت بلتستان کے ضلع استور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میں گلگت سے واپس جانے کو دل نہیں کر رہا اور اگر گلگت بلتستان میں رہوں تو آپ مجھے گھر دیں گے نا ؟ گلگت بلتستان کے عوام نے بے پناہ عزت دی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے نبھائے گی اور ہم وعدے نبھانا جانتے ہیں، عزت اور محبت کی قدر کرنا جانتے ہیں۔ نواز شریف نے دل سے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی خدمت کے آثار گلگت بلتستان کے چپے چپے میں نظر آتے ہیں۔ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بننا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پورا پاکستان آج جعلی حکومت کو بددُعائیں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استور میں پیدا ہونے والے بچوں کا نام نواز شریف رکھا جاتا ہے، نواز شریف اور مریم نواز بھی محبت نبھانا جانتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حافظ حفیظ الرحمان نے یونیورسٹی کا کیمپس بنانے کا اعلان کر دیا ہے اور حافظ حفیظ الرحمان عوام کی خدمت کرنے والے انسان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے