موجودہ دور میں محکمہ اطلاعات کی اہمیت میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے،بشریٰ رند
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں محکمہ اطلاعات کی اہمیت میں روز بہ بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے سوشل اور الیکٹرونک میڈیا آ ج کی ضرورت بن چکاہے جسکے پیش نظر جدید ترین میڈیا زرائع کو استعمال میں لا کر حکومتی تشہر فوری اور بہتر انداز میں کی جائے حکومتی کارکردگی اور اقدامات کو محکمہ تعلقات عامہ موثر طریقے سے اجاگر کر رہا ہے۔ محکمہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے سے ہی حکومتی پبلسٹی موثر اور بہتر طریقے سے کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکر ٹری اطلاعات شاہ عرفان غرشین اور ڈائر یکٹر جنرل تعلقات عامہ سید زاہد شاہ کی جانب سے محکمے کی کارکردگی، حکومتی تشہر اور دیگر اقدامات کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکر ٹری اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کے جدید ترین زرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے اطلاعات کی فوری ترسیل اور پبلسٹی وسیع پیمانے پر کئے جائیں۔لہذا جدید زرائع کی فراہمی کیلئے مالی و سائل اور جدید آلات کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔سوشل میڈیا کے زریعہ حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بر وقت اور بہتر طریقے سے عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے اس دور میں محکمہ اطلاعات کی اہمیت خود بخود بڑھتی جا رہی ہے۔ اور ہمیں اسکے اپنے آپ کو تیار کرنا ہوگا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شاہ عرفان غرشین نے کہا کہ محکمے اطلاعات صوبائی حکومت کا اہم ترین ادارہ ہے۔ جو کہ حکومت،میڈیا اور عوام کے درمیان رابطے اور پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ کرونا وائرس اور دیگر ہنگامی صورتحال میں محکمے نے حکومتی اقدامات اور کارکردگی سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرنے کے علاوہ اس وائرس کے حوالے سے عوام میں احتیاطی تدابیر اپنانے اورشعورو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔ محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ بریفنگ کے موقع پر ڈی جی پی آر سید زاہد شاہ نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ حکومتی تشہر اور کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلئے جدید دور کے زرائع استعمال کر رہا ہے۔ جس سے حکومتی پبلسٹی موثر اور بہتر طریقے سے ہو رہی ہے۔ محکمے کو موجودہ دور کے مطابق اصلاحاتی عمل سے محکمے کی کارکردگی اور حکومتی تشہر میں بہتری آ رہی ہے۔ اس دوران پارلیمانی سیکر ٹری اطلاعات بشر یٰ رند نے انہیں محکمے کی بہتری، حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو مو ثر طریقے سے اجاگر کرنے اور دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔