تمام ساتھیوں کو اعتماد میں لیکر کیا آ ئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا،نواب زہری، جنرل قادر بلوچ

کوئٹہ: چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے والے ہم خیال ساتھیوں، قبائلی و سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور ہمدردوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مخلص ساتھیوں کی بدولت انہوں نے ہر مشکل مرحلے کو آسانی سے طے کیا ہے آئندہ بھی ہم خیال ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ہم خیال ساتھیوں، قبائلی و سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور ہمدردوں کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے ایک کال پر بلوچستان کے طول و عرض سے مشاورتی اجلاس میں نہ صرف بھر پور شرکت کی بلکہ اجلاس کے فیصلوں کی بھر پور انداز میں تائید کی اور لبیک کہتے ہوئے کاروان حق میں شامل ہوئے، انہوں نے کہا کہ سنیئر ساتھیوں، ہم خیال دوستوں اور حلقہ احباب سے مستقبل کے لائحہ عمل کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوگا تمام ساتھیوں کو اعتماد میں لیکر کیا جائیگا اور فیصلے کے حوالے سے تمام ساتھیوں کا آگاہ بھی کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے