ہمیں تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاسی اور عوامی کارکردگی سے ہٹ کراداروں اور ذاتیات پر تنقید لمحہ فکریہ بنتی جارہی ہے ہمیں تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے یہ بات انہوں نے ٹوئیٹر پراپنے ایک پیغام میں کہی وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں اپنی تقریروں اورپریس کانفرنسوں میں بہت سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے قوموں،علاقوں تہذیبوں،اداروں اور ذاتیات سے ہٹ کر سیاسی اورعوامی کارکردگی پر گفتگو مرکوز رکھنی چاہئے ذاتیات اداروں سمیت دیگر معاملات میں گفتگو لمحہ فکریہ بنتی جارہی ہے۔