پشین، مسلح افراد کی فائرنگ سے انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین جاں بحق

کوئٹہ: پشین میں مسلح افراد کی فائرنگ سے انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین جاں بحق ہوگئے، لیویز کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے کلی علیزئی میں انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم ہسپتال منتقلی کے دوران و ہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر کوئٹہ منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جبکہ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اللہ داد ترین کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے