حا جی اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تا جرتنظیموں کا کل کوئٹہ وپشین میں شٹر ڈاؤن ہڑ تا ل کا اعلان
کوئٹہ:انجمن تا جران بلو چستان کے جنرل سیکر ٹری حا جی اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تا جر تنظیموں نے آج کوئٹہ اور پشین میں شٹر ڈاؤن ہڑ تا ل کر نے کا اعلا ن کر دیا انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبد الرحیم آغا کے مطابق انجمن تاجران بلو چستا ن کے جنرل سیکر ٹری حا جی اللہ داد ترین کے بیہما نہ قتل کے خلاف آج کوئٹہ اورپشین میں شٹر ڈا ؤن ہڑ تال کی جا ئے گی انہوں نے تا جروں سے ہڑ تال کو کا میاب بنا نے کی در خواست اور حکو مت بلوچستا ن سے مطا لبہ کیا کہ اللہ داد تر ین کے قتلوں کو فوری طورپر گر فتار کر کے انہیں کیفر کر دار تک پہنچایا جائے دریں اثناء مر کزی انجمن تا جران بلو چستان کے صدر عبد الرحیم کا کڑ نے بھی آج حا جی اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف ہو نے والی شٹر ڈا ؤن ہڑ تا ل کی کا ل کی حما یت کر تے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ اور پشین میں آج مکمل شٹر ڈا ؤن ہڑ تال کی جائے گی۔