جعلی حکومت کے نصیب میں عوام کی خدمت کرنا لکھا ہی نہیں، مریم نواز

غذر: گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے اداروں کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، عمران خان کا نام بھی نہیں لینا چاہتی، عمران خان کے ساتھی جب بولتے ہیں تو ان کے منہ سے غلاظت ٹپکتی ہے۔ ان کو صرف ایک ہی کام آتا ہے اور وہ صرف انتقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن والے دن کوئی بھی عورت گھر پر نہ بیٹھے بلکہ اپنے عزیز رشتے داروں کو بھی پولنگ سٹیشنز ساتھ لے کر جائیں مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں۔ گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے بعد گوپس کوضلع کادرجہ دیں گے۔

یہ لوگ نوازشریف کی حسد میں بہت آگے جا چکے ہیں۔ عوام نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف سے محبت کا رشتہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں جتنا بلند ہو گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے نصیب میں عوام کی خدمت کرنا لکھا ہی نہیں، جعلی حکومت کو کبھی حکومت نہیں‌ سمجھا۔ ان سے کبھی کوئی درخواست نہیں کروں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے