مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے، میجر جنرل سرفراز علی

تربت:انسپکٹرجنرل ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل سرفراز علی کاضلع کیچ کے علاقہ مند کا دورہ،علاقائی مسائل پر جرگہ منعقد،مقامی عوام کے بہترمفاد میں مند بارڈراورراہداری کھولنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے زیرِ اہتمام عوامی مسائل کے متعلق مند میں جرگہ کا انعقاد ہوا۔ جرگہ کی صدارت آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل سرفراز علی نے کی۔ عوامی جرگے میں ایم پی اے لالہ رشید دشتی،میڈم رحیمہ جلال رند، بریگیڈ نوید احمد، ڈپٹی کمشنرکیچ محمد الیاس کبزئی، تحصیلدار تمپ عابد علی، تحصیلدارمند رفیق احمد،علاقے کے سیاسی وسماجی شخصیات اور معتبرین حاجی برکت رند، حاجی بشیر احمد، حاجی مجیب کیازئی حاجی پزیر،دین محمد مہیم، میجر بہرام،حاجی غفار رسول بخش،میر شاھو رند، حاجی ارشاد ڈھنڈائی،حاجی حنیف رند، میرفداحکیم رند و دیگر کاروباری شخصیات، تاجر برادری، سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علاقے کے مسائل کے متعلق آئی جی ایف سی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ بارڈر بند ہونے کا مسئلہ حل کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے آبدوئی پر مند اورتمپ کے لوگوں کے لیے علیحدہ گیٹ کھولنے کے اعلان کے ساتھ، اسپی کہن آبدوئی کا راستہ کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے عمائدین سے امن و آمان کی ذمہ داری کی یقین دہانی بھی لی۔ آئی جی ایف سی نے علاقے کے لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ کسی بھی قسم کی ممنوعہ اشیا سختی سے منع ہوگی۔ دوران جرگہ صحت کے مسائل کے متعلق پوائنٹ آنے پر آئی جی ایف سی نے ڈسی کیچ کو مطلوبہ اسٹاف پورا کرنے کا کہا۔ گورنمنٹ ہائی سکول مند میں اساتذہ کی کمی پر آئی جی نے ہیڈکوارٹر ایف سی کی طرف سے سکول کیلئے ایک استاد بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔ اسکے ساتھ انہوں نے ان سہولیات کے وزٹ اور بہتری کا پلان مرتب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ اس کے بعدآئی جی نے ایف سی ونگ کی طرف سے عوام کے لیے تیار کردہ فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ کیا اور اس میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا اعلان کیا۔جرگہ کے اختتام پر آئی جی ایف سی نے سیاسی وسماجی شخصیت فدا حکیم رند کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ذرائع کے مطابق یہ جرگہ مند کے عوامی مسائل اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے