قیدیوں کی پیرول پر رہائی، رحم کی اپیل، نرم پالیسیاں حکومت کی ترجیح ہیں : فیاض الحسن چوہان کی مولانا طارق جمیل سے گفتگو

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی پیرول پر رہائی، رحم کی اپیل، خاندان سے ملاقاتوں کے سلسلےمیں نرم پالیسیاں حکومت کی ترجیح ہیں۔

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے مولانا طارق جمیل کی خیریت اور صحت کے بارے میں دریافت کیامولانا طارق جمیل نے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات کو اسلام میں قیدیوں کے حقوق اور ریاست کے فرائض سے متعلق نصیحت کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسلام تمام قیدیوں کوعزت نفس، تعلیم، ذہنی و جسمانی صحت اور مذہبی آزادی دیتا ہے۔

کہا ہے کہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی مشاورت سے جیلوں میں اصلاحات پر کام کریں گے۔

جب کہ مولانا طارق جمیل نے فیاض الحسن چوہان کو جیل خانہ جات کا قلمدان ملنے پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے