نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب
لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جو کہتے ہیں اس کے گواہ قائد ن لیگ خود اور پاکستان کی عوام ہیں۔ سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے بھی نوازشریف کا موقف واضح کیا، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ہمارے اتحادی ہیں انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف جو بتا رہے ہیں وہ حقائق پر مبنی ہے، بلاول بھٹو کا نوازشریف سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے۔
2013سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت تھی، پیپلزپارٹی کی نہیں، ہم عدالت میں نہیں کہ ثبوت پیش کریں۔ سب سے پہلے سلیکٹڈ بلاول بھٹو نے کہا تھا ہم نے نہیں، اگر عمران خان سلیکٹڈ ہیں تو سلیکٹ کرنے والا کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہانیوں کی بنیاد پر بات نہیں کر رہے، پاکستان میں سویلین بالادستی کیلئےتحفظات کا اظہارپی ڈی ایم پلیٹ فارم سے کیا گیا۔