میرے والد شہید امان اللہ زہری نے زہری واقعہ کے بعد ان پر عائد تمام الزامات کو مسترد کیا تھا: نوابزادہ میر شہزاد خان زہری
زہری: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب زادہ میر شہزادخان زہری نے کہا ہے کہ گزشتہ رو ز شائع ہونے والے ایک بیان میں ثناء اللہ زرکزئی نے مختلف الزامات عائد کئے میرے والد شہید امان اللہ زہری نے زہری واقعہ کے بعدپریس کانفرنس میں ان پر عائد تمام الزامات کو مسترد کیا تھا جبکہ میرے والد اور میرے بھائی میر ریاض خان زہری جو سرکاری افسر تھے انہیں بھی شہید کیا گیا اور قائد بلوچستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحافی غیر جانبدار رہتے ہوئے قبائلی تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کریں اوراپنے فرائض منصبی زمہ داری کے ساتھ سرانجا دیں۔