چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نواب ثناء اللہ زہری سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
کراچی :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چیف آف جھالاوان سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی رہائش گاہ آمد نواب ثناء اللہ زہری سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
جمعہ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی کراچی میں رہائشگاہ گئے جہاں انہوں نے نواب ثناء اللہ زہری سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔ نواب ثناء اللہ زہری سے سینیٹر کہدہ بابر سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔