لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے سنیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس بلالیا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی کے ڈویژنل،ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت سنیئر رہنماؤں اور کارکنوں کا مشاورتی اجلاس (ہفتہ) 7 نومبر 2020ء کومیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار پر منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت اور فیصلہ کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں واپسی کی گنجائش موجود نہیں ہے پارٹی کے ساتھ کئی سال تک مخلص رہے اور فعال و متحرک بنانے میں کردارادا کیا تاہم اب حالات کو ناقابل واپسی بنا دیا گیا ہے۔