جو بائیڈن : جارجیا میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب
جارجیا : جارجیا میں کامیابی کی صورت میں بائیڈن کو مزید 16 الیکٹورل ووٹ مل جائیں گے، جس سے ان کے ووٹوں کی تعداد 269 تک پہنچ جائے گی۔
ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ٹرمپ کے الزامات بھی مسترد کردیے۔
ڈیمو کریٹک کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیانات بے بنیاد اور شکست کی علامت ہیں۔
امریکی انتخابات میں ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن اہم ریاست جارجیا میں برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، جو بائیڈن کو جارجیا میں 917 ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی۔