ووٹ چور اس وقت گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہیں، مریم نواز
گانچھے: پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چور اس وقت گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہیں، جہاں انہیں عوام کی فتح نظر آرہی ہوتی ہے، یہ وہاں دھاندلی کرتے ہیں۔
گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان سے اپنے رشتے کو ٹوٹنے نہیں دوں گی۔ آپ کے حق کیلئے آواز اٹھاوں گی۔ گلگت بلتستان کے بغیر پاکستان کی حالت ایسی ہے جیسے ایک جسم میں خون نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طرف میں بھی گلگت بلتستان کی خدمت کروں گی۔ گلگت بلتستان سربلند ہوتا ہے تو پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک شخص نے آپ کو صوبے کا جھانسہ دیا۔ نواشریف نے تین سال گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے کام کیا۔ گلگت بلتستان کو صوبہ نوازشریف ہی بنائیں گے۔ نوازشریف نے ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کے صرف اعلان کرنے سے صوبہ نہیں بن جاتا۔ نوازشریف نے جووعدہ کیا وہ پورا کرکے دکھایا۔ ووٹ چور نے جو اعلان کیا، اس اعلان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ ۔
ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چوروں کے آگے جھکنا نہیں ہے۔ لوٹے تھوڑا سا دباوَ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔ ووٹ چوروں کو تاریخی ناکامی سے دوچار کرنا ہے۔ لوٹوں کو دریا میں بہا دیں اور ووٹ نہ دیں۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں جتنی خدمت گلگت کی کی، اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ آپ سے وعدہ ہے کہ آپ کی غربت، تعلیم اور صحت کیلئے لڑوں گی۔ باتیں کرنے والے بہت ملیں گے، کام کرنے والی صرف ن لیگ ہےپاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے شہدا کے لیے دعا کرتے ہیں۔