جہانگیر ترین کا پاکستان واپسی کا اعلان
لندن :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا۔ جہانگیر ترین نے وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ پاکستان واپس جارہا ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کے لیے بکنگ بھی کروالی ہے۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔ جب سے وہ ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں۔