جامعہ کی تعلیمی بہتری اور مستقبل کے پروگرامزکو فروغ دیا جارہا ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈی اینڈ ریسرچ کے149واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج، ڈاکٹر انور پانیزئی، ڈاکٹر ملک طارق، ڈاکٹرمحمد عالم مینگل، ڈاکٹر دین محمد، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹرمحمد ایوب، ڈاکٹر غلام رسول، ڈاکٹر صوبیہ رمضان، ڈاکٹر سعیدہ مینگل، جامعہ کے رجسٹرار ولی الرحمان سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم و تحقیق، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز، کورس ورک رپورٹ، داخلہ اور امتحانات کے طریقہ کار، مستقبل کے تعلیمی منصوبوں سمیت 28ایم فل اسکالرزکو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا۔اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے سمیت مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے۔ اور جامعہ کے پالیسی ساز اداروں کے توسط سے جامعہ کی تعلیمی بہتری اور مستقبل کے پروگرامزکو فروغ دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسکالرزکو رہنمائی اور موقع مہیا کرنے سمیت طلبہ کی تربیت و زہن سازی ہماری زمہ داری ہے۔ تاکہ وہ عملی زندگی میں معاشرے میں کامیابی اور بہتر انسانی وسائل کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اور جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے معیاری تعلیم اور ادارے کی ترقی وبہتری کے لئے عملی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے