ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی بر وقت کاروائی سے منشیات اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام

تربت: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی بر وقت کاروائی سے منشیات اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماشکیل سے 15 کلومیٹر کے فاصلہ پر ایف سی کے جوانوں نے معمول کے گشت کے دوران کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،ذرائع کے مطابق گشت کے دوران ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے جوانوں نے مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان منشیات سے بھری زمباد گاڑی چھوڑ کر ایران کی جانب فرار ہوگئے،ذرائع کے مطابق زمباد گاڑی کے خالی پیٹرول کے کین میں منشیات چھپائی گئی تھی، منشیات سے بھری گاڑیاں سرکاری تحویل میں لے لی گئی،ایف سی ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں میں 290 کلوگرام افیون کے ساتھ ساتھ ایک ایس ایم جی،بیس ہزار کیش بھی موجود تھا، ضبط شدہ منشیات کی مالیت 17 ملین روپے بتائی گئی،اس موقع پر ایف سی کے ترجمان کاکہنا تھا کہ ا ن کے ادارے کا عزم منشیات سے پاک بلوچستان ہے اور یہ اسی عزم کے تحت کی جانے والی ایک اہم کارروائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے