آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر کی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر نے ملاقات کی اور پاک بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کےعوام کے درمیان محبت اور ایک دوسرے کی حمایت پر فخر ہے، بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام سےمتعلق پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسینا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ نے ملاقات کی۔

جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بوسنیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےعوام کے درمیان محبت اور ایک دوسرے کی حمایت پر فخر ہے۔
ملاقات میں دفاع، تکنیکی مہارت اور مشترکہ منصوبوں پر باہمی تعاون پر بات چیت کی گئی، بوسنیا کے صدر نے خطے میں امن اور استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

بوسنیا کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم اظہار کیا۔بوسنیا کے صدر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر بھی دیا گیا، بوسنیا کے صدر نے جی ایچ کیو میں شہدائے کی یادگار پر پھول رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے