پارٹی قیادت نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاتھا،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاس سے ظہرانے کی دعوت ملی تھی تاہم ہماریمطالبات پرعملدرآمد ہوتاتوظہرانے میں شرکت کا کوئی جوازہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ سے متعلق وزیراعظم ہاس سے ظہرانے کی دعوت ملی تھی بلوچستان نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہمارے کسی بھی مطالبے پر پیشرفت نہ ہوسکی، سینیٹرجہانزیب جمالدینی نے کہا کہ ہمارے مطالبات پرعملدرآمد ہوتاتوظہرانے میں شرکت کا کوئی جوازہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے