شہباز شریف کی اہلیہ کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار آویزاں

لاہور :منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر نے عدالت کے باہر نصرت شہباز کا اشتہار آویزاں کر دیا۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے نصرت شہباز کے خلاف اشتہاری کارروائی کا حکم دیا تھا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نصرت شہباز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیئے گئے لیکن ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود نصرت شہباز گرفتار نہیں ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے