بلوچستان: کورونا وائرس کے سامان کی خریداری کی تفصیلات جاری
کوئٹہ :محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا وائرس کے سامان کی خریداری کی تفصیلات جاری کردیں۔ کوئٹہ سے جاری صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق آلات اور سامان کی خریداری پر ساڑھے 52 کروڑ روپےاخراجات آئے، جبکہ 16 کروڑ روپے سے ایک لاکھ سے زیادہ پی پی ای کٹس خریدی گئیں، 36 کروڑ روپے سے این 95 ماسک، ادویات اور دیگر سامان خریدا گیا۔