بلوچستان ہائی کورٹ نےخالد لانگو کی نام اے سی ایل سے نکلوانے کی استدعا مسترد

کوئٹہ :بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے بلوچستان خزانہ کیس کے ملزم سابق وزیر خزانہ خالد لانگو کی ECL سے نام نکلوانے کی استدعا خارج کردی ہے۔جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کی جانب سے بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ خالد لانگو کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران معزز عدالت کا یہ فیصلہ سامنے آیا ہے سابق وزیر خزانہ نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے علاج معالجہ اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے خزانہ کیس چھ ماہ سے مکمل ہے جب کہ عمرہ پر بھی پابندی ہے اسلئے کیس کے فیصلے تک ملزم کا نام ECL پر برقرار رکھا جائے جس پر معزز عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ احتساب عدالت میں خزانہ کیس زیر سماعت ہے اس لئے اس نہج پر ملزم کا نام کیس کی تکمیل تکECL برقرار رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے