اختر شاہی زئی نے خود اعترا ف کیا ہماری قبائلی رنجش ہے،نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ:چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مفاد پرستوں کا وقتی الائنس ہے،اختر شاہی زئی نے خود اعترا ف کیا ہے کہ ہماری قبائلی رنجش ہے میں انہیں ویلکم کرتا ہوں اور یہ بات واضح کرتا ہوں کہ اختر شاہی زئی کے ہاتھ شہدا زہری کے خون سے خالی نہیں ہم کسی بھی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ اختر شاہی زئی نے پی ڈی ایم کے جلسے کے بعدخوداعتراف کیا ہے کہ انکے اور ہمارے درمیان قبائلی رنجش ہے ہمارا شروع دن سے موقف رہا ہے کہ اختر شاہی زئی بلاواسطہ میرے بیٹے،بھائی،کزن اور بھتیجے سمیت ورکروں کی شہادت میں ملوث ہے جبکہ انکے بھائی جاوید شاہی زئی اور اسکے سالے حیربیار کے آلہ کاروں نے میرے بچوں سمیت شہداء زہری کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب جب اخترشاہی زئی نے اس بات کو خود قبول کیا ہے کہ ہمارے درمیان قبائلی رنجش ہے ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں اورواضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم مرعوب نہیں ہونگے۔انہوں نے کہا کہ میرے قبیلے اورشہدا زہری کے جانثارسندھ،بلوچستان سمیت طول وعرض میں پھیلے ہوئے ہیں ہم اپنے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے شہدا زہری نے راہ حق میں شہادت کا رتبہ پایا ہے ہماری نسلیں درنسلیں اپنے موقف پر قائم ودائم رہیں گی تاکہ آئندہ کسی کے ساتھ بھی اس طرح کا واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی وہ ثبوت موجود ہیں کہ جب کہا جاتاتھا کہ پنجابیوں کو مارا جائے پھروہی شخص مراعات کی خاطر عمران خان کے ساتھ جا بیٹھااور جب اسکے مقاصد پورے ہوگئے تو عدت پوری کئے بغیر ہی پی ڈی ایم میں شامل ہوگئے اب جاتی امراء کے چکر لگارہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طریقے سے وزارت اعلیٰ مل سکے۔انہوں نے کہاکہ بڑے بڑے لیڈران پی ڈی ایم اتحاد کی وجہ سے بے چین ہیں لیکن یہ ایک وقتی الائنس ہے ہمیں وہ وقت بھی یاد ہے کہ جب اخترشاہی زئی نے وزارت اعلیٰ کی خاطر نواب اکبر بگٹی کے بیٹے سمیت دیگر لوگوں کو اتحادی حکومت سے نکالا یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے بی این ایم اور بی این پی کو توڑا عوام کی یاداشت اب بھی تازہ ہے وہ کچھ بھی نہیں بھولے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے