آرمی چیف کا راولپنڈی کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشنز کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بھارتی افواج کا نشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو راولپنڈی چھاؤنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت اور سول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے