کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم کردار ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان
کوئٹہ:جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے یونیورسٹی سب کیمپس پشین کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، پرنسپل لاء کالج اور دیگر بھی تھے۔ یونیورسٹی سب کیمپس کے انچارج ڈاکٹر سعید الرحمان نے کیمپس کے تعلیمی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف معاملات کے حوالے سے انہیں بتایا۔ وائس چانسلر نے کیمپس کے مختلف کلاسز کا جائزہ لیا، طلباء و طالبات سے بات چیت کی۔ زیر تعمیر بلاک، لیب اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کہا کہ جامعہ بلوچستان نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپس کے قیام کو یقینی بنایا ہے۔ جس کا مقصد دوردراز علاقوں کے طلبہ کو اپنے علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ اور پشین سب کیمپس نے کم عرصہ میں اہم پیش رفت کی ہے۔ اور امید ہے کہ اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کیمپس علاقے کے طلبہ کو معیاری تعلیم سمیت روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا اہم کردار رہا ہے۔ اور جن اقوام نے تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ہے آج وہ ترقی و کامیابیوں کے ساتھ اپنی منزل طے کررہے ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی سب کیمپس کی ترقی اور معیاری تعلیم کے لئے اپنا بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔