زاہدہ پروین سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات

اسلام آباد: انفارمیشن گروپ کی گریڈ بائیس کی افسر زاہدہ پروین کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کو ہٹا دیا گیااور ان کی جگہ زاہدہ پروین سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی کو اسٹیبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 21 کے ایوب چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایوب چوہدری ایڈیشنل سیکرٹری فوڈ سیکورٹی ڈویژن تھے۔خیال رہے کہ ان تمام تقرر اور تبادلوں کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے