امریکا:خواجہ سرا کی حیثیت سے جیتنے والی پہلی امیدوار سارہ میک برائیڈ

سینیٹ انتخاب میں دوسرے خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست میں 86 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے منصبِ صدارت پر فائز ہونے کا معرکہ سر کرنے کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کے حریف جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلہ ہے، 59ویں صدارتی انتخاب کے لیے امریکا بھر میں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

انتخاب میں ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

امریکی ریاستوں ڈیلاویئر اور ورمونٹ سے ڈیموکریٹ امیدوار سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر اسمال اپنی اپنی ریاستوں میں اعلانیہ خواجہ سرا کی حیثیت سے جیتنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

صبح شروع ہونے والی ووٹنگ ابھی تک جاری ہے جبکہ دس کروڑ امریکی انتخاب کے دن سے پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے