قومی مفاد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو سپورٹ کرنا چاہیے: آرمی چیف

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فرينٹير وركس اورگيناأزيشن (ایف ڈبلیو او) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ایف ڈبلیو او کے تحت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام منصوبوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی مفاد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میگا پراجیکٹس کے لیے ادارے کی صلاحیتوں میں بہتری کو بھی سراہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اورمرالہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں آپریشنل اور تربیتی و انتظامی امور پربریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف نے گوجرانوالہ کے قریب اورمرالہ ہیڈورکس میں تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی جنگی قابلیت اورمتاثر کن تربیتی معیار کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے