کراچی :سرکاری اسپتال سے 300 آکیسجن سلینڈر چوری
کراچی :کراچی کے سرکاری اسپتال سے آکسیجن کے 100 سلینڈر اور 100 واٹر کولر چوری کرلئے گئے۔ سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی کے کرونا وائرس اسٹور میں چوری کا واقعہ 22 اکتوبر کو پیش آیا۔
پولیس نے چوری کی ایف آئی درج کرلی، جس کے مطابق ملزمان اپنے ساتھ ٹرک بھی لے کر آئے تھے، آخری ٹرک پر 6 سلینڈرز لوڈ کرتے ہوئے 4 ملزمان سعید اللہ، ابراہیم، نعمان اور عبدالمجید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے چوری کے واقعے کو چھپایا جارہا تھا۔ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بلیک کار میں سوار ایک شخص نے ٹرک کرائے پر حاصل کئے اور اسپتال کے اندر داخل ہونے میں مدد کی۔بلال کالونی پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔