حب،ٹر یفک حا دثہ 12سالہ بچہ جاں بحق
حب:پو لیس تھا نہ حب کے سامنے ڈمپر نے 12سالہ سائیکل سوار کو کچل دیا، پو لیس نے گا ڑی کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، ٹریفک حا دثے میں جاں بحق ہونے والے 12سالہ مطاہر ولد حا جی ملو ک بنگلز ئی کو بھو انی کے قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا تفصیلا ت کے مطابق مین آر سی ڈی روڈ پر پو لیس تھا نہ حب کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے سائیکل سوار 12سالہ مطا ہر ولد حا جی ملوک بنگلز ئی کو کچل دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے بتا یا جا تا ہے کہ ہسپتا ل لے جا تے ہو ئے زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے مطا ہر جانبحق ہو گیا حب پو لیس نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور حا جی نذیر احمد کو گرفتار کر لیا دریں اثنا 12سالہ مطا ہر کو حب کے قریب بھو انی کے قبر ستان میں سپر دخا ک کر دیا گیا۔