عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر دکھ ہوا، لیکن مسلم لیگ(ن) متحدہے،جمال شاہ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر دکھ ہوا ہے لیکن مسلم لیگ(ن) متحدہے بلوچستان کے عوام مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں،مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے عہدیداراور کارکن پارٹی کا فخر ہیں ہم انکی قدر کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے ساتھ اچھا وقت گزرا ہے انکے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر دکھ ہوا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ہر دور میں مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج تک قائم و دائم رہی پارٹی قائم رہنے کے لئے بنی ہے مسلم لیگ(ن) متحدہے اور آگے بڑھ کر مزید مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ خود مختار ہیں کسی سے بھی ملنا انکا جمہوری حق ہے 7نومبر کو پارٹی کا اجلاس نہیں البتہ جنرل (ر) عبدالقادر اپنے رفقاء سے ملاقات کر رہے ہیں تو اس میں پارٹی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے کامیاب جلسے میں کارکنوں کی بھر پور شرکت سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بلوچستان کے عوام مسلم لیگ(ن) اور میاں نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہیں وہ دن دور نہیں جب بلوچستان میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور پارٹی آئندہ انتخابات میں یہاں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی انہوں نے کہا کہ مشکل دور ہر جماعت پر آتا ہے پارٹی کے عہدیدار اور کارکن پریشان نہ ہوں جس طرح انہوں نے دو سالوں میں سخت ترین حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے وہ آئندہ بھی متحد اور قائم رہیں گے جلد ہی مشکل دور ختم ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے عہدیدار اور کارکن پارٹی کا فخر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے