سردار محمد اکرم بنگلزئی کو اپنا سردار تسلیم کرتے ہیں،بنگلزئی عمائدین
کوئٹہ :بنگلزئی قبیلے کے مختلف طائفوں کے رہنماؤں نے سردار محمد اکرم بنگلزئی کو بنگلزئی قبیلے کا سردار تسلیم کرتے ہوئے ان کی بھر پور حمایت کا اعلان کردیا یہ بات حاجی شیر علی بنگلزئی گرانی نے حاجی محمد عمر بنگلزئی دینارزئی، ٹکری احمد خان بنگلزئی،گہرام زئی، حاجی رسول بخش بنگلزئی،دینار زئی، ٹکری عبدالباقی بنگلزئی،گہرام زئی،حاجی غلام علی بنگلزئی، میر حسن بنگلزئی،بڈوزئی ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلزئی قبیلہ صوبے کے بڑے قبائل میں سے ایک قبیلہ ہے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں بنگلزئی کے طائفے آباد ہیں جن کے سرکردہ افراد نے مل کر سردار محمد اکرم بنگلزئی کو اپنا سردار تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد ہی بلوچی رسم ورواج کے مطابق سردار محمد اکرم بنلگزئی کی دستاربندی کی جائے گی۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سردار محمد اکرم بنگلزئی قوم کو یکجا کرنے اور ان کے مسائل کے حل لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر سہراب خان بنگلزئی، محمد رحیم بنگلزئی، میر محمد عمر بنگلزئی، سردارزادہ حبیب بنگلزئی، ایڈووکیٹ وحید احمد بنگلزئی، عبدالرشید بنگلزئی، میر محمد حسین بنگلزئی، عاشق علی بنگلزئی، انور علی بنگلزئی، میر شاہ رخ بنگلزئی، ڈاکٹر ثنا بنگلزئی و دیگر بھی موجود تھے۔