ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ و بارود برآمد
نوکنڈی:پاک ایران سرحد کے قریب ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی بھاری مقدار میں منشیات سمیت اسلحہ و بارود برآمد کرکے پک اپ گاڑی تحویل میں لے لیا اطلاعات کے مطابق سرحدی شہر ماشکیل میں تسوئی نالے کے قریب پاک ایران بارڈر سے 12 کلومیٹر دور منشیات فروشوں کی گاڑی کو ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قبضہ میں لے لیا گیا گاڑی پر سوار افراد فرار ہو کر سرحد پار چلے گئے گاڑی سے اسلحہ و بارود کے علاوہ تین سو کلوگرام افیون برآمد ہوئی کہ جنکی مالیت عالمی مارکیٹ میں اٹھارہ ملین روپے بنتے ہیں ایف سی بلوچستان ساوتھ عوام کے تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے اور معاشرے کو منشیات سے دور رکھنا اس کی اولین ترجیح ہے۔