کوئٹہ میں مریم نواز کے جذباتی عمل سے لاپتہ افراد کی مشکلات بڑھی ہونگی، مصطفیٰ کمال
کوئٹہ:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں غائب ہوئے تھے مریم نواز کی تقریر سے دل بیٹھ گیا ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں پاک سرزمین پارٹی کے ورکرز کنونشن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مریم نواز کے جذباتی عمل سے لاپتہ افراد کی مشکلات بڑھی ہونگی مریم نواز کی تقریر سے میرا دل بیٹھ گیا تمام لاپتہ افراد عمران خان کے 2 سالہ دور میں غائب نہیں ہوئے لاپتہ افراد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں غائب ہوئے نواز شریف نے کوشش کی ہوگی اداروں نے کہا ہوگا کہ یہ کس کس جرم میں ملوث ہیں اداروں کے بات کرنے پر نواز شریف اپنی وزرات میں لگ گئے ہونگے بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مقدمہ کسی کو لڑنا ہوگا میں نے لاپتہ افراد کا مقدمہ بند کمروں میں لڑا ہیہمیں اداروں اور لاپتہ افراد کو بْرا بھالا کہنا چھوڑ دینا ہے ہمیں درمیان کا راستہ نکال کر مسئلے کا حل نکلنا ہوگا بلوچستان کے تمام عوام سے کہتا ہوں لاپتہ افراد کے مسئلے پر سیاست کا حصہ نہ بنیں پی ڈی ایم کی جماعتیں الیکشن ریفارمز کی بات نہیں کرتکیا، لاکھ بچے بلوچستان میں اسکولوں سے باہر ہیں اختیارات کو وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤسسز سے بلوچستان کی گلیوں اور پہاڑوں میں لائیں گے پاک سرزمین پارٹی نظام کو بدلنے کی سیاست کرتی ہیپی ڈی ایم کی جماعتیں پاکستان نہیں اپنے اقتدار کیلئے سراپا احتجاج ہیں گیارہ جماعتوں کا کراچی اور کوئٹہ میں جلسہ ہوا تھاجلسے کرنیوالی جماعتوں کا ایجنڈا صرف حکمرانوں کو اتروانا ہے بڑھتی مہنگائی اور عوام کی پریشانی سے اپوزیشن جماعتوں کو کوئی سروکار نہیں، ان جماعتوں نے اپنے دور حکومت میں کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا مریم نواز نے بلوچستان کے غائب معصوم لوگوں کے لواحقین کے ساتھ اسٹبلشمنٹ کیخلاف نعرے لگائیکراچی میں میرے پاد 550 لاپتہ افراد کی مائیں آئیں میرے پاس آنیوالی ماؤں کو میں نے اسٹیج پر نہیں بلایا پاکستان چلانے والوں سے بات کی کہ اس طرح حالات اور خراب ہونگے پاکستان چلانے والوں سے کہا کہ الطاف حسین لاپتہ افراد کے لواحقین کے زریعے اور مظلومیت کے نعرے لگائے گامیں نے کبھی لاپتہ افراد کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کیا۔اس موقع پر پی ایس پی کے صوبائی صدر شمس مینگل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کیلئے ایک عوامی بہبود کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں لاسکی کوئٹہ کے گلی کوچے کچرے میں ڈھیروں میں تبدیل ہیں کوئٹہ کے مسائل پر ہی ڈی ایم نے کوئی بات نہیں کی۔ہی ڈی ایم کے پاس حکومت کا متبادل نہیں۔پاک سرزمین پارٹی میں نظام کی تبدیلی کیلئے کوشان ہیں پاک سرزمین پارٹی بلاامتیاز عوام کی خدمت کا عزم رکھتی ہے۔