وزیراعلیٰ بلوچستان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے، اتوار کو وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ انکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اللہ تعالیٰ نے ان پر کرم کیا ہے انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکر یہ اداکیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان گزشتہ ماہ کے وسط میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور انکا دو مرتبہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے