سائیکلنگ کا بین الاقوامی مقابلہ بلوچستان کے عبدالواحد نے اپنے نام کرلیا
اسلام آباد: بلتستان اور افغانستان کے سائیکلسٹ دوسرے نمبر پر رہے۔ دوسری سائیکل ریلی میں بچوں سے بڑوں تک سیکٹروں سائیکلسٹس نے شرکت کی۔
خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل سیکرٹری وقار علی خان نے اسلام آباد مری اور پھر واپسی تک ریس کا افتتاح کیا۔ ریس میں چاروں صوبوں اور دیگر ممالک کے سائیکلسٹ نے شرکت کی۔
ریس کے اختتام پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سائکلینگ پر توجہ دیتے توموسمیاتی تبدیلی کے مسائل حل ہو جاتے۔
شہر اقتدار میں ماحول دوست اور کورونا آگاہی سائیکل ریلی میں ایک ہزار سے زائد سائیکلسٹ نے شرکت کی شرکا کا جوش و جذبہ قابل دید تھا۔
انٹرنیشنل سائیکل ریس میں بلوچستان کے عبدالواحد نے پہلی، بلتستان کے حسن عدنان نے دوسری جبکہ افغانستان کے فرشاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔