قائد اعظم ٹرافی:بلوچستان کے عمران فرحت کی شاندار سنچری
کراچی :قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز نیشنل سٹیڈیم میں بلوچستان نے جنوبی پنجاب کیخلاف7وکٹوں پر 297 رنز بنا ڈالے ۔پہلی وکٹ صفر پر گرنے کے بعد عمران بٹ نے 92 اور عمران فرحت نے 100رنز بنا کر ڈبل سنچری شراکت قائم کی جبکہ تیمور علی 41 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔محمد الیاس اور زاہد محمود نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں وسطی پنجاب کی ٹیم ناردرن ایریاز کیخلاف 159رنز بنا سکی،علی زریاب 78 اور قاسم اکرم ہی 25 رنز بنا سکے ۔نعمان علی 4،رضا حسن 3 اور وقاص احمد دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو تمام باؤلنگ پوائنٹس دلانے میں کامیاب رہے ۔ دن کے اختتام تک ناردرن ایریازنے 3 وکٹوں پر 116رنز بنائے تھے ۔عمیر مسعود 36 رنز بنا سکے جبکہ آصف علی 34 اور عمر امین 26 رنز پر ناقابل شکست ہیں،حسن علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس میں سندھ نے خیبر پختونخوا کیخلاف پہلے دن کا اختتام 6وکٹوں پر 245 رنز کیساتھ کیا۔خرم منظور صفر اور عمیر بن یوسف چار رنز بنا کر رخصت ہوئے جس کے بعد سعود شکیل نے38 اور اسد شفیق نے 26رنز بنانے میں کامیابی حاصل کی تاہم فواد عالم نے 91 اور کپتان سرفراز احمد نے ناقابل تسخیر 68 رنز بنا کر اننگز کو پوری طرح سنبھال لیا۔ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔