عبدالقادر بلوچ کی پارٹی چھوڑنے کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے، پرویز رشید
اسلام آباد:اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے عبدالقادر بلوچ کے پارٹی چھوڑنے سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ عبدالقادر بلوچ کی پارٹی سے علیحدگی کی وجہ جمہوری نہیں قبائلی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ بلوچستان کے صدر کی علیحدگی کی وجہ یہ ہے کہ ’میرے سردار کو جلسے میں شرکت کی دعوت اور کرسی کیوں نہیں ملی‘۔