رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ پر 21 نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بحث کا حکم دے دیا۔ انسداد منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے منشیات کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔