ترکی میں زلزلے سے24 افراد جاں بحق اور 800 زخمی ہو گئے

انقرہ: ترکی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 800 زخمی ہو گئے ہیں

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ازمیر میں 24 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 800 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آگئی تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق چھ عمارتیں بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔ ترکی کے متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

جب کہ یونان میں بھی زلزلے کی وجہ سے 2 افراد نے اپنی زندگی کی بازیاں ہاری ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ازمیر کے قریب سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے