ترکی میں زلزلے کے جھٹکے چار افراد جاں بحق 120 افراد زخمی
انقرہ: ذرائع ابلاغ کے مطابق ازمیر میں چار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 120 افراد زخمی ہو گئے ہیں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ترکی میں لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئے گھروں سے باہر آگئی۔
ترکی اور یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ترکی کے متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ ازمیر کے قریب سمندر کی سطح بلند ہو گئی ہے اور سمندری پانی آبادی میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے۔