ہم نےامن کی خاطربھارتی پائلٹ کو واپس کیا:سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ایاز صادق جو بیان دیا وہ آئین اورقانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان لوگوں کوحساب دیناہوگا اورمعافی مانگنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں دہشتگردی کون کراتا ہے؟

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ہمارے بہادرشاہینوں نے بھارتی جہازکو گرایا اور اس کے پائلٹ کو پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دارریاست کے طورپرہم نےامن کی خاطربھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایاز صادق ن لیگ کے اہم رہنما ہیں لیکن گزشتہ روز انہوں نے انتہائی نامناسب بیان دیا جس پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار ریاست کے طور پر ہم نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو واپس کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے وزرائےاعظم میں فیصلے کرنےکی اہلیت ہی نہیں تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کوعالمی طورپرسراہا گیا۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑی کامیابی تھی آپ اس کومتنازعہ بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے