پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی :میجر جنرل بابر افتخار

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا ون پوائنٹ ایجنڈاہے۔ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں حقائق کو مسخ کیا گیا، پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فتح کو نہ صرف دُنیا میں تسلیم کیا گیا بلکہ خود ہندوستان کی قیادت نے اس شکست کا جواز رافیل جہازوں کی عدم دستیابی پر ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی سے منسلک معاملات کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ تاریخ کی درستگی کیلئے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ فیصلہ تمام جنگی آپشنز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بالادستی سے کیا گیا۔ پاکستان کی قیادت اور افواجِ پاکستان ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر امن کو ایک اور موقع دیتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کا فیصلہ ذمہ دارنہ اور جنیوا کنونشن کے تحت تھا، جس کو پوری دُنیا نے سراہا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں بدحواسی میں پہاڑوں پر بم گرائے۔ اللہ کی مدد سے ہمیں دشمن پر واضح فتح نصیب ہوئی۔ پاکستان کی فتح کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے