وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر مشاورت اور دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا
پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔اور کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔