پشاور : مدرس اور درس و تدریس کے لئے آنیوالے طلبا کی ریکی کی گئی
پشاور: پشاور دیر کالونی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپین جماعت سے 200 قدموں کے فاصلے پر مدرسے سے طالبعلم درس کے لئے آئے، مدرس اور درس و تدریس کے لئے آنیوالے طلبا کی ریکی کی گئی،
رپورٹ میں کہا گیا کہ مدرسے میں زیر تعلیم ایک طابعلم بھی زیر حراست ہے جس سے تفتیش جاری ہے، طلبا کا ریکارڈ، کوائف کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا، مشتبہ شخص کے بیگ رکھنے سے متعلق عینی شاہدین سے بیانات قلمبند کرلیا گیا
دیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کر کے 55 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ کائونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ، پولیس، قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔
گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار مشتبہ افراد سے تفتیش کے لئے سپیشل انٹاروگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سرچ آپریشن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔
دھماکے والے روز مدرسے کے غسل خانوں میں مرمتی کام جاری تھا، کام کرنے والے مزدوروں سے تفتیش جاری ہے۔