حکومت گندم کے معاملے پر اپنوں کو نواز رہی ہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گندم سرپلس تھی، آج درآمد کر رہے ہیں، غلط پالیسی کی وجہ سے 440 ارب کا نقصان ہوا، گندم کی کاشت بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، کسان کو صرف 40 ارب دیئے جائیں تو گندم میں خود کفیل ہو جائیں گے
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عام آدمی کی زندگی مشکل ہوچکی، گندم کے حوالے سے کس لابی کو تحفظ دیا جا رہا ہے، یہ وقت بتائے گا۔
بعدازں قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوارن ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے پیپلزپارٹی کے ارکان آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر نکال دیا۔ اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ پیپلزپارٹی کے آغا رفیع اللہ نے بات کرنے کا موقع نہ ملنے پراحتجاج کیا تھا۔
حکومت گندم کے معاملے پر اپنوں کو نواز رہی ہے، گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کی جائے۔
وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا اپوزیشن نے اپنی بات کی، حکومتی موقف بھی سننا چاہیئے، اپوزیشن کی تجویز کا ہم خیال رکھیں گے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے اپنی سفارشات دی ہیں، سندھ حکومت نے گندم سے متعلق اپنی سفارشات نہیں دیں، اپوزیشن کی تجاویز کو ضرور زیر غور لائیں گے۔